i پاکستان

ضمنی انتخابات،حماد اظہر اور مونس الہی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات عائدتازترین

March 20, 2024

لاہور میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پی ٹی آئی رہنماں حماد اظہر اور مونس الہی کے جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات عائد کردیئے گئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے لاہور کے حلقوں این اے 119 اور پی پی 164 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جبکہ سابق وفاقی وزیر مونس الہی نے پی پی 158 سے کاغذات جمع کروائے ہیں۔ دونوں پی ٹی آئی رہنماوں کے کاغذات پر عائد اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ حماد اظہر اور مونس الہی عدالتی اشتہاری ہیں، عدالتی اشتہاری انتخابات میں حصہ لینے کے اہل نہیں۔ متعلقہ ریٹرننگ افسران نے دونوں امیدواروں کے وکلا کو اعتراضات سے متعلق مقف دینے کی ہدایت کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی