وزیراعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے قلعہ عبداللہ گلستان مارکیٹ میں دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے۔جاری بیان کے مطابق وزیراعلی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ شہدا کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، معصوم شہریوں کی شہادت پر دل شدید رنجیدہ ہے، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ بلا شبہ قومی سلامتی کی جنگ ہے، دہشتگردوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، دہشتگردی کے خلاف جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔وزیر اعلی بلوچستان نے مزید کہا کہ گلستان دھماکے میں ملوث عناصر کو جلد انجام تک پہنچائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی