i پاکستان

گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے قرضوں کے اجرا میں کمیتازترین

December 03, 2024

گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے قرضوں کے اجرا میں اکتوبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2024 میں گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 236 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سا ل اکتوبر کے مقابلہ میں 10.7 فیصد کم ہے۔گزشتہ سال اکتوبر میں گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے مجموعی طورپر264 ارب روپے کے قرضے جاری کئے گئے تھے۔ستمبر کے مقابلہ میں اکتوبر میں گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے قرضوں کے اجرا میں ماہانہ بنیادوں پر 3.7فیصد کی کمی ہوئی۔ ستمبر میں گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے صارفین کو 228 ارب روپے کے قرضے جاری کئے گئے جو اکتوبر میں بڑھ کر 236 ارب روپے ہو گئے۔واضح رہے کہ اکتوبر کے دوران بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کوفراہم کردہ قرضہ جات کا مجموعی حجم 9.332 ٹریلین روپے ریکارڈکیاگیا ہے جو گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلہ میں 15.2 فیصدزیادہ ہے۔ گزشتہ سال اکتوبر میں نجی شعبے کو بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ مجموعی قرضہ جات کا حجم 8.10 ٹریلین روپے ریکارڈکیاگیا ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی