i پاکستان

گوادر، ملاقاتیوں نے عملے کو یرغمال بنا کر 4 قیدی فرار کروالئےتازترین

July 22, 2025

گوادر میں جوڈیشل لاک اپ سے منشیات کیس میں ملوث 4 قیدی فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گوادر کی جوڈیشل لاک اپ میں ملاقاتیوں نے عملے کو یرغمال بنایا اور 4 قیدیوں کو فرار کروالیا۔پولیس کا کہناہے کہ قیدی اور ملاقاتی عملے سے اسلحہ بھی چھین کر فرار ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی قیدیوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے اور قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔پولیس کے مطابق قیدیوں کے خلاف منشیات کا کیس چل رہا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی