i پاکستان

گوانگژو ، پاکستانی قونصل خانے میں افطار ڈنرکا اہتمام، پاکستانی کمیونٹی کی شرکتتازترین

March 20, 2024

گوانگژو میں پاکستان کے قائم مقام قونصل جنرل سردار محمد نے قرارداد پاکستان کے دن کی اہمیت پر روشنی ڈا لتے ہوئے کہا کہ یہ دن نہ صرف آزادی کی جانب ہمارے تاریخی سفر کی یاد دلاتا ہے بلکہ ان اقدار اور امنگوں کی بھی توثیق کرتا ہے جو ہمیں ایک قوم کے طور پر بیان کرتی ہیں،چین میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،سی پیک باہمی تعاون پر مبنی ترقی اور مشترکہ کامیابی کا حامل منصوبہ ہے ، دونوں ممالک اور خطے کے روشن مستقبل کا وعدہ کرتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق گوانگژو میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل نے قرارداد پاکستان کے دن کی مناسبت سے ایک عظیم الشان افطار اور عشائیہ کا اہتمام کیا، جو ہر سال 23 مارچ کو منایا جاتا ہے۔ تقریب میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جس میں بڑی تعداد میں تاجر، ماہرین تعلیم، محققین اور طلبا شامل تھے ، تقریب نے چین میں پاکستانی کمیونٹی کے بھرپور تنوع اور باہمی تعاون کے جذبے کو اجاگر کیا۔ گوادر پرو کے مطابق گو گوانگژو میں پاکستان کے قائم مقام قونصل جنرل سردار محمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قرارداد پاکستان کے دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن نہ صرف آزادی کی جانب ہمارے تاریخی سفر کی یاد دلاتا ہے بلکہ ان اقدار اور امنگوں کی بھی توثیق کرتا ہے جو ہمیں ایک قوم کے طور پر بیان کرتی ہیں۔

گوادر پرو کے مطابق یہ تقریب پاکستان اور چین کے درمیان پائیدار دوستی کا جشن منانے کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے ، جس میں باہمی مفادات اور مشترکہ اہداف کو اجاگر کیا گیا جس نے سالوں سے دونوں ممالک کو قریب سے جوڑ دیا ہے۔ چین میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ چاہے وہ کاروبار، سائنس، تعلیم یا ثقافت کے شعبے میں ہو، آپ کی خدمات سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تفہیم اور احترام میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)منصوبے کی اہمیت پر بھی زور دیا جو باہمی تعاون پر مبنی ترقی اور مشترکہ کامیابی کا حامل ہے جو دونوں ممالک اور خطے کے روشن مستقبل کا وعدہ کرتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق شرکا نے مزیدار پاکستانی کھانوں کے ساتھ گھر کے ذائقے کا لطف اٹھایا ، جس میں اس موقع پر خصوصی طور پر تیار کردہ خصوصی پکوان اور یوم پاکستان کی یاد میں منفرد طور پر ڈیزائن کیا گیا کیک شامل تھا۔ اس تقریب میں نہ صرف اس دن کی تاریخی اہمیت کا جشن منایا گیا بلکہ اس اتحاد، لچک اور عزائم کا بھی مظاہرہ کیا گیا جو پاکستانی قوم کی خصوصیت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی