i پاکستان

حافظ آباد، 3 افراد کو قتل کرکے لاشیں جلانے والا ملزم بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے گرفتارتازترین

August 18, 2025

حافظ آباد میں تین افراد کو قتل کرنے کے بعد لاشیں جلانے کے واقعے میں نامزد ایک اہم ملزم کو بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق تہرے قتل کا ملزم قطر فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا جسے اسلام آباد ائیرپورٹ پر گرفتار کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہیکہ ملزم کو گرفتاری کے بعد تھانہ ونیکے تارڑ پولیس کے حوالے کردیا گیا جہاں مزید تفتیش جاری ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل ملزمان نے تین افراد کو قتل کرنے کے بعد ان کی گاڑی کو آگ لگا دی تھی، مقتولین میں ایک اسپین سے آنے والا شخص اور ایک پولیس کانسٹیبل شامل تھا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ 16 افراد کے خلاف درج کیا جس میں 8 نامعلوم افراد شامل ہیں جب کہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی