یوم آزادی کے موقع پر خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے دہشتگردی گردی کا بڑا پاکستان دشمن منصوبہ'' ہیروف ٹو'' ناکام بنا دیا گیا ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یوم آزادی پرخفیہ اداروں نے بروقت کارروائی کرکے ملک دشمنوں کاپراجیکٹ ہیروف ٹواورماسٹرمائنڈ پکڑ لیا، جس نے 2024 کے ریلوے اسٹیشن حملے کی منصوبہ بندی اور 32 خودکش بمباروں کوتربیت دینے کا اعتراف بھی کیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہیروف ٹو میں 32 خودکش بمبارشامل تھے،چار وی بی آئی ای ڈیز یعنی بارود سے بھری گاڑیوں کا استعمال کیا جانا تھا،بڑے دہشتگرد منصوبے میں کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف اہم شہروں کو نشانہ بنایا جانا تھا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈاکٹرعثمان قاضی نامی بھارتی ایجنٹ کی گرفتاری 11 اگست کو ہوئی،ڈاکٹر عثمان قاضی بی ایل اے کے خودکش حملوں کا مبینہ ماسٹرمائنڈ بھی بتایا جاتا ہے،اسی کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر چار وی بی آئی ای ڈیز اور آئی ای ڈیزبھی برآمد کی گئیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی