i پاکستان

جلسے سے قبل پی ٹی آئی رہنماں کی نظربندی کے احکامات کا اقدام چیلنجتازترین

September 21, 2024

جلسے سے پہلے پی ٹی آئی رہنماں کی نظر بندی کے احکامات جاری کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ہفتہ کو لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما زینب عمیر نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی، درخواست میں پنجاب حکومت اور ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی آج لاہور میں جلسہ کرنے جا رہی ہے، انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جلسے کا این او سی جاری کررکھا ہے، این او سی کے باوجود ڈپٹی کمشنر نے پی ٹی آئی رہنماں اور کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات جاری کیے ہیں۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر نے اپنے اختیارات کا غیر قانونی استعمال کیا ہے، ڈپٹی کمشنر کے احکامات عوام میں خوف پھیلانے کے مترادف ہیں، عدالت فوری طور پر ڈپٹی کمشنر کی جانب سے نظر بندی کے احکامات کالعدم قرار دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی