i پاکستان

جنوبی وزیرستان میں غیر فعال بی ایچ یوز، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا احکامات پر عمل نہ ہونے پر اظہار برہمیتازترین

September 18, 2025

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے جنوبی وزیرستان میں غیر فعال بی ایچ یوز کیس میں عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔پشاور ہائی کورٹ میں جنوبی وزیرستان کے غیر فعال بی ایچ یوز سے متعلق درخواست پر سماعت چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی، سماعت کے دوران چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ اور ایڈووکیٹ جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کیوں نہیں ہو رہا؟ یہ افسوسناک ہے کہ حکام ماتحت اداروں کو احکامات پر عملدرآمد نہیں کرا پا رہے، صوبے کے عوام پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں، یہاں کے لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں مشکلات نہیں۔چیف سیکرٹری نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ وہ خود احکامات پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے اور ہفتہ وار رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں گے جس پر بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی