جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنیوالے سپاہی نصر اللہ اور سپاہی روزی خان کو ان کے آبائی علاقوں پشین اور بارکھان میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔نمازِ جنازہ میں شہدا کے لواحقین، سول و عسکری حکام، علاقہ عمائدین اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور وطن کے بہادر سپوتوں کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا، صدرِ پاکستان، چیف آف آرمی سٹاف اور سینئر فوجی افسران کی جانب سے شہدا کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔اس موقع پر عوامی نمائندوں اور مقامی شخصیات نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک و قوم کی حفاظت کی لازوال مثال قائم کی۔پاک فوج نے اعادہ کیا ہے کہ وطنِ عزیز کو دہشت گردی کے ناسور سے مکمل پاک کرنے تک قربانیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی