پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں ناقص اور ملاوٹی دودھ سپلائی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردیں۔تفصیل کے مطابق رتہ امرال میں پنجاب فوڈ اٹھارٹی نے چیکنگ کرتے ہوئے 4 ہزار لیٹر پانی ملا ملاوٹی دودھ کو موقع پر تلف کردیا، رتہ امرال میں موجود دودھ کی دکان کیخلاف قانونی کاروائی کا آغاز کیا گیا۔قانون کارروائی دودھ میں ویجیٹیبل آئل اور خشک پاوڈر کی ملاوٹ کرنے پر شروع کی گئی ہے، کارروائیاں رتہ امرال اور موٹر وئے ٹول پلازہ پر کی گئیں ناقص دودھ سپلائی کرنے پر 1 لاکھ کے جرمانے عائد کیے گئے، ملاوٹ مافیا کیخلاف صوبے بھر میں قانونی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔اس سے قبل ٹیموں نے علی الصبح مندرہ، روات اور چکوال روڈ پر ناکے لگا کر 20 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 89 ہزار لیٹر دودھ کو چیک کیا جبکہ 4 ہزار 200 لیٹر پانی ملا ملاوٹی دودھ کو موقع پر تلف کر دیا۔ناقص دودھ سپلائی کرنے پر 2 لاکھ 25 ہزار روپے کے جرمانے بھی کئے گے، ادھرپنجاب فوڈ اتھارٹی مری نے ایکسپریس وے پر کارروائی کرتے ہوئے 10ہزار 700 لیٹر دودھ کی چیکنگ کی، کاروائی کے دوران 1200 لیٹر ملاوٹی دودھ موقع پرتلف کیا گیا جبکہ دو گاڑیوں کو 25 ہزار روپیجرمانہ بھی کیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی