i پاکستان

جسٹس ظفر احمد راجپوت نے بطور قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ حلف اٹھا لیاتازترین

September 15, 2025

قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔سینئر جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے قائم مقام چیف جسٹس ظفر احمد راجپوت سے حلف لیا، تقریب حلف برداری میں سندھ ہائیکورٹ کے ججز، وکلا برادری نے شرکت کی۔حلف برداری تقریب میں صوبائی وزیر قانون ضیا الحسن النجار بھی شریک ہوئے۔واضح رہے کہ جسٹس جنید غفار 13 ستمبر کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے سے ریٹائر ہوگئے تھے۔جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی جانب سے مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی تک ظفر احمد راجپوت سندھ ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے پر تعینات رہیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی