i پاکستان

کے پی اسمبلی، اپوزیشن کی مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کیخلاف درخواستتازترین

March 25, 2024

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کیخلاف درخواست دائر کردی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس نہ بلانے اور مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کا معاملہ پشاور ہائی کورٹ میں پہنچ گیا۔ اپوزیشن جماعتوں نے مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کے خلاف درخواست دائر کر دی، درخواست ن لیگ، پی پی پی اور اقلیتی امیدواروں کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست طارق آفریدی ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسمبلی اجلاس بلایا جائے اور مخصوص نشستوں پر حلف لیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی