خیبر پختونخوا پولیس کو اعلی افسران کی کمی کا سامنا ، گریڈ 18 اور 19 کی آدھی سے زیادہ آسامیاں خالی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق سینٹرل پولیس آفس خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ گریڈ اٹھارہ اور انیس کی آدھی سے زیادہ پوسٹیں تاحال خالی ہیں، سی پی او نے تفصیلات بھی جاری کر دی ہیں۔سی پی او کے مطابق گریڈ 21 کی 6 منظور شدہ پوسٹوں پر 4 افسران موجود ہیں جب کہ 2 خالی ہیں، گریڈ 22 کی دستیاب اکلوتی پوسٹ پر کوئی افسر موجود نہیں ہے، گریڈ 20 کی 22 پوسٹوں پر 25 افسران موجود ہیں جب کہ 3 سرپلس ہیں۔سینٹرل پولیس آفس کے مطابق گریڈ 19 آفیسرز کی 57 پوسٹوں پر محض 15 افسران موجود ہیں جب کہ 42 پوسٹیں خالی ہیں، گریڈ 18 کی 133 پوسٹوں پر صرف 76 افسران موجود ہیں، اور 57 پوسٹیں خالی ہیں، گریڈ 17 کی 484 پوسٹوں پر تمام افسران موجود ہیں۔سی پی او کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 703 میں سے 604 افسران موجود ہیں، اور 99 افسران کی کمی کا سامنا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی