قائد اعظم یونیورسٹی ایک بار پھر میدان جنگ بن گئی ہے، طلبا کے دو گروپوں کے درمیان شدید لڑائی کا واقعہ پیش آیا ہے۔طلبا نے ایک دوسرے پر حملے کیے جس کے باعث 26 طلبا زخمی ہوئے۔جھگڑے کے دوران ایک گروپ نے ہاسٹل نمبر 9 کو آگ لگا دی، طلبا کی جانب سے ہاسٹل میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی