i پاکستان

خیبر پختونخوا، ای کورٹس کی بدولت 75 فیصد زیر التوا کیسز نمٹا دئیے گئےتازترین

November 11, 2024

خیبرپختونخوا سروس ٹربیونل کے تحت قائم ای کورٹس کی بدولت کیسز تیزی سے نمٹانے کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق کے پی سروس ٹربیونل کے تحت قائم ای کورٹس کی بدولت کم وبیش 75 فیصد زیر التوا کیسز نمٹا دئیے گئے۔مزید برآں ججز کیلئے آن لائن ڈیش بورڈز بھی قائم کیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہناہے کہ دور دراز علاقوں کے سائلین بھی آن لائن کیسز فائل کررہے ہیں، کیسز کی پیروی کیلئے درخواست گزار اور وکلا کو آن لائن ویڈیو سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی