i پاکستان

خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں خود ساختہ عہدے تخلیق کرنے کا انکشاف،صوبائی محکمہ صحت کا تمام ڈی ایچ اوز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو مراسلہ جاریتازترین

November 06, 2024

یبر پختونخوا کے اسپتالوں میں خود ساختہ عہدے تخلیق کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے اس حوالے سے تمام ڈی ایچ اوز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ کئی اسپتالوں میں کلاس فور سپروائزر اور پیرا میڈیکس سپروائزر کے عہدے بغیر اجازت کے تخلیق کیے گئے ہیں۔صوبے کے کئی اسپتالوں کی انتظامیہ ان خود ساختہ عہدوں سے کام چلا رہی ہے اور خود ساختہ عہدوں پر تفویض عملے کو روٹین ڈیوٹی میں ریلیف دیا جا رہا ہے، ان عہدوں پر تفویض افراد نے اسپتالوں میں بہت سے انتظامی معاملات پر قبضہ بھی کر رکھا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت کے بجٹ بک میں جو عہدے موجود نہیں، فوری طور پر ان کو ختم کرنے کے احکامات جاری کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی