خیبرپختونخوا صوبہ کے سیلاب زدہ علاقوں میں ہیلتھ سروسزکی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کردی گئی، ڈی جی ہیلتھ سروسز خیبر پختونخوا نے رپورٹ تیار کی۔ترجمان ہیلتھ سروسز نے بتایا کہ سیلاب زدہ علاقوں کے اسپتالوں میں تاحال 289 اموات رپورٹس ہوئیں، 24 گھنٹے میں کے پی کے سیلاب زدہ ایریاز کے اسپتالوں میں 138 اموات رپورٹ ہوئیں، کے پی کے سیلاب زدہ علاقوں کے اسپتالوں میں 296 افراد زخمی رپورٹ ہوئے۔ڈی جی ہیلتھ سروسز خیبر پختونخوا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 24 گھنٹے میں کے پی کے سیلاب زدہ علاقوں کے اسپتالوں میں 138 زخمی لائے گئے۔رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے سیلاب زدہ علاقوں میں 9 میڈیکل کیمپس قائم ہیں، کے پی کے سیلاب زدہ علاقوں کے مراکز صحت میں 380 متعدی امراض کیس رپورٹ ہوئے۔خیبر پختونخوا کے سیلاب زدہ علاقوں کے مراکز صحت میں 5627 مریض لائے گئے ہیں، کے پی کے سیلاب زدہ علاقوں میں 22 مراکز صحت کو نقصان پہنچا، صوبے کے سیلاب زدہ علاقوں میں 21 مراکز صحت کو جزوی نقصان ہوا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کے پی کے سیلاب زدہ علاقوں میں ایک مرکز صحت مکمل تباہ ہوچکا ہے، سیلاب زدہ ایریاز میں اسہال، سانس اور آبی امراض کے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی