i پاکستان

خیبرپختونخوا میں 15 ماہ میں صحت کارڈ پر 37 ارب 87 کروڑ کی خطیر رقم خرچ، 13 لاکھ 61 ہزار سے زائد افرد مستفید ہوئے ،رپورٹتازترین

July 22, 2025

خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کارڈ پر 37 ارب 87 کروڑ کی خطیر رقم خرچ کر دی، صحت کارڈ کی سہولت سے 15 ماہ میں مجموعی طور پر 13 لاکھ 61 ہزار سے زائد افرد مستفید ہوئے۔ اس حوالے سے دستاویز کے مطابق صحت کارڈ پر سب سے زیادہ رقم 24 ارب سے زائد سرکاری ہسپتالوں پر خرچ کی گئی، نجی ہسپتالوں پر 12 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ ہوئی۔سرکاری دستاویز کے مطابق 2 ماہ میں صحت کارڈ پر کڈنی، لیور ٹرانسپلانٹ سے 48 مریض مستفید ہوئے، صحت کارڈ سے 15 ماہ میں مجموعی طور پر 13 لاکھ 61 ہزار سے زائد افرد مستفید ہوئے۔یاد رہے کہ صحت کارڈ کی سہولت سے مریضوں کو صوبے کے نجی اور سرکاری ہسپتالوں میں دی جانے والی صحت کی سہولتوں پر اب تک 118 ارب خرچ کیے جاچکے ہیں۔واضح رہے کہ مئی 2025 میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے آگاہ کیا تھا کہ خیبرپختونخوا کی کابینہ نے صوبے میں لائف انشورنس اسکیم اور صحت کارڈ پروگرام میں ایک سال کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی