i پاکستان

خوشاب میں سیلابی صورتحال، مکانوں کی چھتیں اور اسکول کی دیواریں گرگئیتازترین

August 18, 2025

خوشاب میں طوفانی بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ سیلابی پانی داخل ہونے سے سرکاری سکول کی دیواریں اور چھتیں گر گئیں۔ انتظامیہ نے اسکول میں چھٹی کا اعلان کردیا۔واضح رہے کہ ملک میں بارشوں کا نیا اسپیل شروع ہوگیا۔ پشاور اور خیبر میں رات گئے بادل برسے جہاں پشاور میں نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ اٹک، لیہ اور دنیاپور میں جل تھل ایک ہوگیا۔محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں 21 اگست تک شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، شدت 50 فیصد زیادہ ہوگی۔ شمالی علاقہ جات اور پوٹھوہارکے زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔راولپنڈی، مری، جہلم، چکوال اور اٹک میں کلاڈ برسٹ کا خطرہ ہے۔ بلوچستان میں بھی سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی