i پاکستان

کراچی، 5 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی،5افراد زخمی، ملبے میں مکینوں کے دبے ہونے کی اطلاعتازترین

July 04, 2025

کراچی کی لی مارکیٹ میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی ، جس کے نتیجے میں ملبے میں مکینوں کے دبے ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔تفصیل کے مطابق کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں 5 منزلہ عمارت گرگئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ملبے میں مکینوں کیدبے ہوئے ہیں تاہم موقع پرامدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں۔حکام نے بتایا کہ عمارت گرنے کے واقعے میں زخمی 5افراد کو اسپتال منتقل کردیاگیا، زخمی ہونیوالوں میں 3خواتین بھی شامل ہیں۔مزید لوگ اب بھی عمارت کے ملبے تلے دبے ہیں ، جن کو نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہے۔حکام کے مطابق متاثرہ عمارت سے متصل عمارت کوبھی نقصان پہنچا، جس سے ان عمارتوں کے گرنے کا بھی خدشہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی