i پاکستان

کراچی ، فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد زخمیتازترین

August 18, 2025

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد زخمی ہوگئے ، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیل کے مطابق مومن آباد سیکٹر 10 کے نجی پٹرول پمپ کے قریب 40 سالہ نادر خان ولد ظفر خان اندھی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔زخمی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔پی آئی بی کالونی عسکری پارک کے قریب ذاتی جھگڑے کے دوران 60 سالہ یاسین ولد اسلم فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔زخمی کو فوری طور پر آغا خان اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت مستحکم ہے۔ پولیس حکام نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔سرجانی ٹائون عبداللہ موڑ کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا، جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔مائی کلاچی روڈ پر فائرنگ سے ایک اور شخص زخمی ہوگیا جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی