i پاکستان

کراچی، کار چور گروہ کے 3 کارندے گرفتارتازترین

July 30, 2025

پولیس نے کار چورگروہ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تین کار چوروں کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں اے وی ایل سی پولیس نے کار چورگروہ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تین کار چوروں کو گرفتار کر کے ڈیفنس سے چرائی گئی ہنڈا سٹی کار اور اسلحہ بر آمد کرلیا۔ اے وی ایل سی کے مطابق لغاری گینگ کے کارندوں کو اورنگی ٹان سے فائرنگ کے تبادلہ کے بعد گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان ظہیر علی اور محسن علی اور غلام جعفر سے تفتیش جاری ہے۔ملزمان کار چوری کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے، لیاری صرافہ بازار کے قریب ملزمان فائرنگ کے تبادلہ میں پولیس کو زخمی کر کے فرار ہو گئے۔اس سے قبل کراچی پولیس نے ایک گروہ کو گرفتار کیا جس کا مبینہ سرغنہ ایک پولیس کانسٹیبل تھا۔ یہ گروہ پوش علاقوں میں بندوق کی نوک پر لگژری گاڑیاں چھینتا تھا اور انہیں بلوچستان لے جا کر فروخت کرتا تھا۔ ملزمان چوری سے قبل گاڑیوں کی ریکی کرتے تھے اور چوری شدہ گاڑیوں کا استعمال مزید جرائم کے لیے کرتے تھے۔اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے ایک گروہ کو گرفتار کیا جس میں تین سگے بھائی اور ایک پولیس اہلکار شامل تھے۔ انہوں نے ہنڈا سٹی ماڈل 2025 کی چوری کی اور گاڑی کو بلوچستان یا ملتان فروخت کرنے کی کوشش کی، لیکن پولیس نے اندرون سندھ چھاپہ مار کر گاڑی برآمد کر لی۔ ملزمان نے گاڑی کا ڈپلیکیٹ ریموٹ بنوایا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی