i پاکستان

کراچی میں سرد سائبیرین ہوائیں چلنے کی پیشگوئی، درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں جانے کا امکانتازترین

December 31, 2025

کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد سرد سائبیرین ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ اس دوران درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ ہونے کا امکان ہے ۔ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر نے بتایا کہ مغربی سسٹم کے نتیجے میں سب سے زیادہ بارش کیماڑی میں 6 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی تاہم بارش کا سلسلہ بتدریج کراچی سے نکل رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ موجودہ سسٹم گزشتہ شام کراچی سے نکل گیا ہے جس کے بعد صرف بوندا باندی کے امکانات رہیں گے۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق سسٹم کے عقب میں موجود سرد ہوائیں چند روز بعد کراچی پر نمودار ہوں گی، سرد سائبیرین ہواں کے سبب 4 تا 5 جنوری کراچی میں موسم سرد ہو سکتا ہے۔ترجمان نے پیشگوئی کی کہ اس دوران کم سے کم درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ ہو سکتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ شب کراچی کے بیشتر علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش کے سبب موسم سرد اور خوش گوار ہوگیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی