سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کی سالگرہ (آج)یکم جنوری کو منائی جائے گی۔میر ظفر اللہ خان جمالی یکم جنوری1944 کوبلوچستان کے علاقے روجھان جمالی میں پیدا ہوئے،وہ ملکی تاریخ کے واحد وزیر اعظم تھے جن کا تعلق بلوچستان سے تھا،وہ 21نومبر2002سے لے کر26جون2004تک وزیر اعظم رہے، وہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بھی رہے۔ظفر اللہ خان جمالی کو انگریزی،اردو،سندھی،بلوچی،پشتو اور پنجابی سمیت مختلف زبانوں پر عبور حاصل تھا۔ ان کا انتقال 2 دسمبر2020کو 76سال کی عمر میں ہوا، انہیں ان کے آبائی علاقے میں سپرخاک کیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی