کراچی میں ریلوے ٹریک پر ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق کراچی میں ڈرگ روڈ ناتھا خان ریلوے ٹریک پر ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے کیلئے چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 50 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔تاہم اس حوالے سے ڈرگ روڈ ریلوے پولیس حادثے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔ دوسری جانب کراچی میں سائیٹ سپرہائی وے کے علاقے سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی سوانی پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والے افراد کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کی شناخت 30 سالہ غلام حسین ولد غلام نبی اور فاروق ولد زر خان کے نام سے کی گئی ، فائرنگ کا واقعہ زاتی رنجش کا شاخسانہ ہے ، علاقہ پولیس تحیقیقات کر رہی ہے۔ شاہ لطیف کے علاقے لانڈھی رزاق آباد لاشاری گوٹھ گھر میں جھگڑے کے دوران فائرنگ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 30 سالہ نور بخش ولد لال بخش کے نام سے کی گئی، واقعہ گھر میں جھگڑے کے دوران پیش آیا، علاقہ پولیس تحقیقات کر رہی ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی