کراچی کے علاقے گلشن معمار میں سفاک ملزمان نے فائرنگ کر کے 8 سالہ بچے کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق بچے کو 4 ملزمان نے ذاتی رنجش پر اغوا کرنیکی کوشش کی، بچے کے چیخنے چلانے پر ملزمان نے سر میں گولی مارکر قتل کردیا اور فرار ہو گئے ۔مقتول بچے کے والد اللہ بچایا نے بتایا کہ مخالفین نے بیوی اور ایک بچیکوپہلے سے اغوا کیاہوا ہے، مخالفین چاہتے ہیں کہ ان سے صلح کرلوں، انصاف فراہم کیا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی