i پاکستان

لاہور میں گیس لیکج کے باعث دھماکا، 8 افراد جھلس گئےتازترین

January 12, 2026

لاہور میں اٹاری دربار کے قریب گیس لیکج کے باعث دھماکا ہو گیا جس سے 8 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ترجمان کے مطابق فیروزپور روڈ پراٹاری دربار کے قریب گھر میں گیس لیکج سے دھماکا ہوا ہے، دھماکے کے باعث آگ لگنے سے 8 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔بتایا گیا ہے کہ گھر کے کمرے میں گیس لیکج تھی، ہیٹر جلانے سے دھماکا ہو گیا، تمام زخمی افراد کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔دوسری جانب پاکپتن کے علاقے چک شفیع میں سلنڈر ری فلنگ کے دوران دھماکا ہوا، جس سے دکان کی چھت اڑگئی، بجلی کے تار بھی ٹوٹ گئے، دکان میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو نے آگ پر قابو پالیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی