i پاکستان

لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ٹریفک پولیس کے 2 اہلکار شہیدتازترین

July 01, 2025

لکی مروت میں لونگ خیل سڑک پرنامعلوم افرادکی فائرنگ،ٹریفک پولیس کے2اہلکارشہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ گل باز دھقان کے قریب پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل پر سوار اہل کار اپنی ڈیوٹی کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے دو اہلکار اسرائیل اور ثنااللہ موقع پر شہید ہوگئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد مسلح افراد ان کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے،دونوں اہلکارموٹرسائیکل پر تاجہ زئی اڈہ ڈیوٹی کیلئے آرہے تھے۔واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جب کہ پولیس نے شواہد اور بیانات کی روشنی میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ جاں بحق اہلکاروں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی