i پاکستان

ملک کے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو برقرارتازترین

May 16, 2025

ملک کے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو برقرار ہے،محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں بھی درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری تک زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ گزشتہ روز دادو اور تربت میں درجہ حرارت 48 ڈگری، ڈیرہ غازی خان میں 47، بھکر، بہاولنگر، رحیم یار خان اور نوکنڈی میں 46 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔پشاور بہاولپور اور نوابشاہ میں 44،لاہور میں 43 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، اسلام آباد 42،راولپنڈی 41 ،کوئٹہ 38 اور کراچی میں 37 ڈگری رہا، ہیٹ ویو کا سلسلہ 20 مئی تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی۔ درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کی توقع ہے، طبی ماہرین نے شہریوں کو شدید گرمی میں بغیر ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی