i پاکستان

ملک کو یرغمال نہیں بننے دیں گے، خواجہ آصفتازترین

October 12, 2024

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک کو یرغمال نہیں بننے دینگے ، پی ٹی آئی کا احتجاج کا اعلان پاکستان میں عدم استحکام پیداکرنے کی کڑی ہے۔ایس سی او کے سربراہان اکٹھے ہورہے ہیں ۔ پی ٹی آئی کی جانب سے 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئیوزیر دفاع نے کہا کہ یہ بین الاقوامی سازشوں کے مہرے ہیں،اقتدار آنے جانے والی چیز ہے، کسی کی میراث نہیں، بانی پی ٹی آئی اقتدار سے محروم ہوئے تو 9 مئی برپا کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی