ملتان میں صاف پانی کی قلت نے شہریوں کی زندگی مشکل بنا دی۔ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ملتان میں پینے کے پانی کی قلت پربات کرتے ہوئے کہاکہ شہر کا 94 فیصد زیر زمین پانی پینے کے قابل نہیں رہا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پانی میں موجود آرسینک کی مقدار عالمی ادارہ صحت کے مقرر کردہ معیار سے کہیں زیادہ ہے جو شہریوں کی صحت کے لیے ایک بڑا خطرہ بن چکی ہے۔ اویس لغاری کا کہنا تھا کہ ملتان میں فعال واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تعداد بھی کم ہے اور جو موجود ہیں ان میں سے کئی خراب یا بند پڑے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی