i پاکستان

مہنگائی میں کمی کے باوجود 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہتازترین

September 21, 2024

حکومت کے مہنگائی میں کمی کے دعوں کے باوجود اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ۔ ملک میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.52 فیصد کمی جبکہ سالانہ بنیادوں پر 12.72فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ہفتہ رفتہ میں روز مرہ استعمال کی 15 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 19کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس کے برعکس 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان دیکھنے میں آیا۔ ادارہ شماریات کی جانب سے 19ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں جس میں صارفین کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ (ایس پی آئی) 317.61 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتہ میں 319.28پوائنٹس اور گزشتہ سال 281.77 پوائنٹس تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی