بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کی ایک اور واردات کی گئی ہے، بھائیوں نے پسند کی شادی کرنے والے بہن اور بہنوئی کو 7 سال بعد کھانے پر بلاکر قتل کردیا۔ رپورٹ کے مطابق مستونگ کے علاقے لکپاس میں پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو 7سال بعد غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایا کہ بھائیوں نے اپنی حاملہ بہن اور بہنوئی کو کھانے پر بلاکر قتل کردیا، واقعہ منگل کی صبح لکپاس میں پرانا کسٹم آفس کے قریب ہوٹل میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق مقتول میاں بیوی کی عمریں 27 سے 28 سال کے درمیان تھیں، مقتول لڑکے محمد شعیب کا تعلق پنجگور کیعلاقے چتکان سے تھا۔مقتول نے 7 سال قبل کوئٹہ ہزار گنجی کی رہائشی لڑکی سے عدالت کے ذریعے پسند کی شادی کی تھی، ملزمان کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی گئی ہے۔لاڑکانہ کے چانڈکا اسپتال میں پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو قتل کردیا گیا۔ مسلح ملزمان نے چانڈکا اسپتال میں زیرِ علاج ریحانہ اور اس کے شوہر پر ایک بار پھر حملہ کر دیا، دونوں میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ریحانہ نے مرنے سے پہلے حملہ آور کو زخمی کر دیا مقتولہ ریحانہ پر گزشتہ روز بھی حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو کر چانڈکا اسپتال لاڑکانہ کے آرتھوپیڈک وارڈ میں زیر علاج تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی