i پاکستان

ن لیگ کے مسودے میں وفاقی آئینی عدالت ہے، پی پی صوبوں میں بھی چاہتی ہے، بلاول بھٹوتازترین

October 12, 2024

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ وفاق کے ساتھ صوبائی سطح پر بھی معاملات چلانے کیلیے آئینی عدالت قائم کی جائے جبکہ یہ چیز ن لیگ کے مسودے میں شامل نہیں ہے۔ ایک انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امید رکھنی چاہیے کہ آئینی ترامیم پر اتفاق رائے پیدا ہو جائے گا، سیاسی جماعتوں کا کام یہی ہے کہ اتفاق رائے سے مسائل کا حل نکالیں۔ مولانا فضل الرحمان اتفاق رائے پیدا کرنے لیے تیار ہیں ۔ پیپلز پارٹی کی اصل تجویز یہ تھی کہ آئینی عدالت وفاقی سطح پر بھی ہو اور صوبائی سطح پر بھی ہو، آرٹیکل 63 اے سے متعلق نظر ثانی فیصلہ آنے کے بعد حکومت کی ضرور سوچ ہو گی کہ جلد نمبرز پورے ہوں لیکن میں حکومت کو قائل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں کہ اتفاق رائے سے قانون سازی کی جائے۔ہم کوئی سپریم عدالت بنانے کی بات نہیں کر رہے ہم چاہتے ہیں کہ آئین سپریم ہو ، اورآئین کی تشریح دینے والے بھی اپنی ذمہ داری نبھائیں۔ کہتے ہیں کہ نواز شریف سے میری ملاقات اچھی رہی،جو کام ہم سے ماضی میں رہ گیا وہ اب ہو سکتا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی