i پاکستان

ننکانہ صاحب ، بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم، 2 افراد جاں بحق،دو زخمیتازترین

July 04, 2025

ننکانہ صاحب کے قریب بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں زخمی ہونیوالے 2 افراد دم توڑ گئے۔پولیس حکام کے مطابق یہ حادثہ موٹروے ایم تھری ننکانہ صاحب کے قریب حادثہ پیش آیا، حادثے میں 4 افراد زخمی ہوگئے تھے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم ان میں نے 2 زخمی چل بسے جبکہ 2 زیر علاج ہیں۔پولیس نے بتایا کہ گاڑیوں کی کلیئرنس کی جارہی ہے جبکہ رو ڈمکمل کلیئر کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی