نواب شاہ میں بھائی نے اپنی 2 بہنوں کو کرنٹ لگا کر قتل کردیا۔پولیس حکام کے مطابق نواب شاہ کے بی سیکشن تھانے کی حدود مہاجر کالونی میں بھائی نے دو بہنوں کو بجلی کا کرنٹ لگا کر قتل کردیا۔ جاں بحق ہونے والی بہنوں کی شناخت رضیہ اور علیشہ کے ناموں سے ہوئی،ملزم کامران علی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی شہید بینظیرآباد سے ابتدائی پولیس اقدامات پر مشتمل تفصیلات طلب کرلیں۔ وزیر داخلہ نے افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزم کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے اور ٹھوس تفتیش اور تحقیق کی بنیاد پرملزم کو مثالی سزا دلوانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی