وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ جمہوریت میں مذاکرات سے معاملات حل ہوتے ہیں، ڈیڈلاک سے نہیں، نواز شریف مذاکرات کے حق میں ہیں، بجٹ والے دن بھی وزیراعظم نے مذاکرت کی بات کی۔ایک انٹرویو میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ ملک کو اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے، تمام سیاسی جماعتیں چارٹر آف اکانومی پرمطمئن ہوجائیں۔وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوحق ہے حکومت کیخلاف تحریک چلانے کی کوشش کریں، وہ تحریک جوعوام کی پریشانی کا باعث بنے ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جس طرح کی تحریک چلاتے ہیں ویسے نہیں چل سکتیں، حکومتوں کیخلاف تحریکیں خود بخود چلتی ہیں اور کامیاب بھی ہوتی ہیں، بانی پی ٹی آئی اپنے کارکنان کیلئے مشکلات پیدا کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی