سپریم کورٹ میں یوٹیوبرز کے داخلے پر کڑی پابندی لگنے کا امکان ہے۔ تفصیل کے مطابق پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ نے اس طرح کے معاملات کو دیکھنے کے لیے چار رکنی جائزہ کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے جو ایک ہفتے میں اپنے سفارشات مرتب کر کے صدر پریس ایسوسی ایشن اف سپریم کورٹ کو پیش کرے گی۔سپریم کورٹ کی مسجد میں نماز ادا کرنے کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے جب سلام پھیرا تو وہاں موجود یوٹیوبر نے ان کی تصویر کھینچ لی تھی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق یوٹیوبر کی اس حرکت پر چیف جسٹس نے فورا ہی ایس پی سیکیورٹی سے متعلق استفسار کیا اور ان کے میٹنگ میں جانے کی اطلاع پر چیف جسٹس نے ان کا ٹرانسفر کا حکم جاری کیا۔اب پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ نے اس طرح کے معاملات کو دیکھنے کے لیے چار رکنی جائزہ کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی