i پاکستان

نوشہرو فیروز، ٹرین سیگر کر بچی سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحقتازترین

September 21, 2024

صوبہ سندھ کے ضلع نوشہروفیروز کے اسٹیشن پر ٹرین سیگر کر بچی سمیت3 افرادجاں بحق ہوگئے۔ ریلوے پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ محراب پور اسٹیشن پر پیش آیا۔ ریلویاسٹیشن سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق جاں بحق تینوں افرادکا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا جو پیروسن کے رہائشی تھے۔ ریلوے پولیس کا بتانا ہے کہ جاں بحق تینوں افراد ٹرین پرسوار ہوتے ہوئیگرکر جاں بحق ہوگئے۔ دوسری جانب نوشہرو فیروز میں ہی کنڈیارو کے قریب ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا۔ بعد ازاں پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کردیں اور ٹرک کو اپنی تحویل میں لیکر فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی