نوشہرو فیروز کے شاہی بازار میں سابق شوہر خاتون پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا اور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب گوجرانوالہ میں 3 رو ز قبل لاپتہ ہونے والی خاتون کی لاش سیوریج نالے سے مل گئی۔پولیس کے مطابق خاتون کے قتل میں اس کا شوہر ملوث ہے جسے نے بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا تاہم ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کی نشاندہی پر خاتون کی لاش تلاش کی گئی جس کے بعد 3 روز سے لاپتا خاتون کی لاش کو نالے سے برآمد کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ورثا نے خاتون کے گھر سے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی تھی جس کے بعد کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ ادھرفیصل آباد میں موٹرسائیکل سوار کی جانب سے خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی