محکمہ داخلہ پنجاب نے جیل میں قیدیوں سے ملاقات کے نظام کو موثر بنانے کیلیے ایس او پیز جاری کر دئیے۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی محفوظ جیل پالیسی کے تحت ریفارمز کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبے بھر کی جیلوں میں ملاقاتیوں کی سہولت کیلئے احکامات جاری کیے گئے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے ہدایت کی کہ جیل احاطے کے قریب صاف، محفوظ اور نشان زدہ پارکنگ ایریا مختص کیا جائے، تمام جیلوں میں ملاقاتیوں کی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی محفوظ پارکنگ کیلیے انتظام کیا جائے۔ ہدایت کی گئی کہ تمام ملاقاتیوں کیلیے انتظار گاہ میں صاف اور مناسب تعداد میں کرسیاں یا بینچ لگائے جائیں، گرمیوں کے دوران انتظار گاہ میں مناسب تعداد میں ایئر کولر نصب کیے جائیں۔ایس او پیز کے مطابق بزرگ شہریوں، معذور افراد اور خواتین کیلیے علیحدہ نشستوں کا بندوبست کیا جائے، ملاقات کیلیے آنے والوں کو نمبر یا گروپ کے لحاظ سے بلانے کا باقاعدہ طریقہ کار اپنایا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی