نیو کلیئر انرجی سمٹ (آج) جمعرات کو کو برسلز میں منعقد ہو گی،وزیر خارجہ اسحق ڈار نیوکلیئر انرجی سمٹ میں شرکت کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سمٹ میں شرکت کے علاوہ وزیر خارجہ اجلاس میں شرکت کرنے والے ممالک کے رہنماوں اور وزرائے خارجہ کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر خارجہ کی شرکت پاکستان کی بین الاقوامی اٹامک انرجی کے ساتھ ایٹمی توانائی کی محفوظ استعمال کے عزم کو مزید مضبوط کرے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی