نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کرکے صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کی حمایت کریں گے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے غزہ میں اسرائیلی بربریت اور سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر روشنی ڈالی۔اسحاق ڈار نے اسرائیلی جارحیت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان غزہ میں جنگ بندی کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتا ہے، اسرائیل مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزی کر رہا ہے، انہوں نے زور دیا کہ سیز فائر کا احترام کیا جانا چاہیے۔
اسحاق ڈار نے مستقل امن کیلئے باہمی احترام پر مبنی سفارت کاری کو ضروری قرار دیا اور واضح کیا کہ فلسطینی اتھارٹی کا مرکزی کردار تمام صورتحال میں لازم و ملزوم ہے، فلسطینیوں کیحق خودارادیت کا احترام کیے بغیرکوئی حل قابل عمل نہیں۔نائب وزیراعظم نے غزہ سے فلسطینیوں کو بیدخل کرنے کے اسرائیلی اقدام کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف غزہ امن بورڈ میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے ، وزیراعظم کی امریکی قیادت اور عالمی رہنمائو ں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی