i پاکستان

پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ، اسٹاک ایکسچینج میں 400 پوائنٹس کی تیزیتازترین

March 20, 2024

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے درمیان عملے کی سطح پر معاہدہ طے پانے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے شیئرز میں 400 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوگیا ہے۔ کے ایس ای-100 انڈیکس مثبت نوٹ پر شروع ہوا، جو 400.04 یا 0.61 فیصد سے زیادہ بڑھ کر 65 ہزار 902 پر رہا، اس سے قبل انڈیکس 65 ہزار 502 پر بند ہوا تھا۔ ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل نے اس مثبت رفتار کو انشورنس سیکٹر کی جانب سے کل کی گئی زبردست خریداری کو قرار دیا، انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی منظوری سے ان جذبات کو فروغ دینے میں مدد ملی۔ چیس سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف ایم فاروق نے مشاہدہ کیا کہ مثبت رفتار توقعات کے مطابق تھی۔ انہوں نے مزید کہا نئے وزیر خزانہ کی تقرری اور تمام اہداف کی تکمیل کے بعد مارکیٹ سے تعلق رکھنے والر افراد آئی ایم ایف کے ساتھ ہموار جائزے کی توقع کر رہے تھے۔ دریں اثنا، معاہدے کے اعلان کے بعد بدھ کو زیادہ تر پاکستانی ڈالر بانڈز کی قیمت بھی زیادہ رہی۔ 2027-میچورنگ بانڈ ڈالر میں 0.25 سینٹ بڑھ کر 83.957 سینٹ پر آگیا تھا جبکہ 2025 کا بانڈ 0.21 سینٹ بڑھ کر 92.023 سینٹ پر رہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی