i پاکستان

پاکستان اپنے دو شہریوں کو خلا میں بھیجے گا،احسن اقبالتازترین

August 18, 2025

وفاقی وزیر برائے مںصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگلے سال پاکستانی خلابازوں کو خلا میں بھیجنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ پاکستان کی خلائی ایجنسی سپارکو اور چین کی مینڈ خلائی ایجنسی نے انسانی خلائی پرواز کے پروگرام کے تحت تعاون پر معاہدہ کیا ہے۔ دو پاکستانی امیدواروں کو چین کے ایسٹرانٹ سینٹر میں تربیت دی جائے گی اور ان میں سے ایک کو بطور سائنٹیفیک پیلوڈ اسپیشلسٹ منتخب کیا جائے گا۔ انتخابی عمل کا آغاز رواں سال ہوا ہے اور اسے 2026 تک مکمل کرنے کا منصوبہ ہے۔ اس کے بعد منتخب خلاباز کو چین کے خلائی اسٹیشن پر بھیجا جائے گا۔ اسٹیشن میں خلاباز مختلف شعبوں میں تجربات کرے گا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے اس پروگرام کی تصدیق کی اور کہا کہ پاکستان کی کو شش ہے کہ وہ 2026 تک اپنا پہلا خلاباز چینی خلائی اسٹیشن پر بھیج سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی