پاکستان سمیت دنیا بھر میں شاعری کا عالمی دن21مارچ جمعرات کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد شاعری کی ترقی و ترویج،شاعری پڑھنے،لکھنے،پڑھانے،شاعری چھاپنے ا ور شاعروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔شاعری کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھر میں سماجی تنظیموں اور ادبی حلقوں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میںاظہار خیال کرتے ہوئے مقررین درس و تدریس میں شاعری کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔شاعری علمی ہنر کی ترتیب کا نام ہے جس میں جمالیاتی ذوق کے مطابق الفاظ و زبان کا استعمال کیا جاتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی