i پاکستان

پاکستانیوں کو نیا مالی سال مبارک ، حکومت کی طرف سے ابتدا گیس اور پیٹرول بم سے کر دی گئی،مزمل اسلمتازترین

July 01, 2025

مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کو نیا مالی سال مبارک ہو، حکومت کی طرف سے ابتدا گیس اور پیٹرول بم سے کر دی گئی، حکومت کا دعوی ہے مہنگائی ختم ہوگئی ہے لیکن حکومت مہنگائی نہیں غریب مار مہم پر کاربند ہے، ایف بی آر مالی سال 25-2024 کے اصل اور نظر ثانی شدہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا، رپورٹس کے مطابق 1.2 ٹریلین روپے کا ٹیکس شارٹ فال سامنے آیا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے ٹیکس شارٹ فال پر اپنے ردعمل کا اظہار کر تے ہوئے مشیر خزانہ کے پی نے کہا کہ 78 سالہ ملکی تاریخ میں پہلی بار عام حالات میں ایک ٹریلین روپے سے زائد کا شارٹ فال دیکھنے میں آیا، معیشت درست طریقے سے نہیں چل رہی، 11.7 ٹریلین کی محصولات میں تنخواہوں پر زیادہ ٹیکس کے علاوہ سپر ٹیکسز، سر چارجز اور اضافی ڈیوٹیز شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ دودھ اور دیگر ضروری اشیائے خورونوش پر بھی ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ایف بی آر مالی سال 25-2024 کے دوران ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ ایک ہزار چار سو ستر ارب روپے کا شارٹ فال رہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی