i پاکستان

پاراچنار، 57 لاکھ روپے جمع کروانے آیا شخص بینک ملازم کے ہاتھوں قتلتازترین

March 20, 2024

خیبر پختونخواہ کے ضلع پاراچنار میں گھر سے لاش ملنے پربینک ملازم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گھر سے لاش ملنے کا واقعہ پاراچنارکے علاقے اسپین خیل بانڈ ہ میں پیش آیا جس کے بعد بینک ملازم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ محمد ابراہیم 57 لاکھ روپے بینک میں جمع کرانے گیا تھا، بینک ملازم زکو فارم بنانے کے بہانے ابراہیم کو اپنے گھر لے آیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے رقم اپنے اکاونٹ میں جمع کرانے کے بعد ابراہیم کوگولی مارکر قتل کر دیا، واقعے کی مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی