i پاکستان

پارلیمان کی بالادستی سے بالاتر کوئی چیز نہیں، دھرنے اور معصوم لوگوں کو اپنے ہی انتشاری کارکنوں سے قتل عام کرانا شرمناک ہے،شرمیلہ فاروقیتازترین

December 13, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی شرمیلہ فاروقی نے کہا ہے کہ پارلیمان کی بالادستی سے بالاتر کوئی بھی چیز نہیں، دھرنے اور معصوم لوگوں کو اپنے ہی انتشاری کارکنوں سے قتل عام کرانا شرمناک ہے۔بلاول بھٹو زرداری محترمہ بے نظیر بھٹو اور ذالفقار علی بھٹو کا ویژن لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔جمعہ کوپارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا فیض حمید کے بعد دیگر پر بھی فرد جرم لگے گی۔سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافہ اور تینوں سروسز چیف کی مدت ملازمت میں توسیع خوش آئند اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح بھی ہو ملک کو جمہوریت کے راستے پر چلنا چاہیے۔ڈکٹیٹر شپ اور مارشل لا کسی بھی طور پر پاکستان کے عوام کے لیے نیک شگون ثابت نہیں ہو سکتا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی